ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: انٹرا سکول کوئز مقابلے میں بالمندر ہائی سکول کی طالبات تیجسوی اور شیوانی اول

کاروار: انٹرا سکول کوئز مقابلے میں بالمندر ہائی سکول کی طالبات تیجسوی اور شیوانی اول

Wed, 24 Aug 2022 17:32:38    S.O. News Service

کاروار 24 اگست (ایس او نیوز)  کائیگا   نیوکلیئر پاور کارپوریشن کے زیر اہتمام  انٹر اسکول کوئز مقابلے میں بالامندر ہائی سکول کی طالبات  تیجسوی اے۔ ٹنڈیل اور کے یو۔ شیوانی ایس۔ روئیکر نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

اسکول کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کاکائیگا نیوکلیئر پاور کارپوریشن کے حکام مسٹر این۔ سری نواسو اور شری کے۔ ایس۔ لکشمی کانتا کی طرف سے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ بالامندر ہائی اسکول کی ٹیچر مسز بھارتی ایساک وغیرہ نے تعاون کیا تھا۔

       اس کامیابی  پر  بالامندر ہائی اسکول کی ہیڈ مسٹریس  انجلی مانے، کاروار ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین ایس پی۔ کامتھ، سکریٹری  انیرودھا  ہلدی پورکر،   انتظامی افسر  جی پی۔ کامتھ اور گورننگ باڈی کے ارکان نے انہیں مبارکباد دی ہے۔


Share: